|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار جس سے عوام کو پیغام رسانی میں سخت مشکلات کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دن بھر واٹس ایپ ویڈیو اور وائس میسج اپلوڈ اور ڈانلوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

تاجروں کی جانب سے مسلسل تین روز سے نیت کی سست روی اور واٹس ایپ میسجز میں مشکلات درپیش آرہی ہے تاجروں نے مسلسل تین روز سے انٹرنیٹ کی سست روی اور واٹس ایپ میسجز کی اپلوڈینگ میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ

اس کا نوٹس لیں تاکہ کاروبار ی حضرات میں پائے جانے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنائی جاسکے کوئٹہ شہر میں گزشتہ تین روز واٹس ایپ میسجز کی اپلوڈنگ اور انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے نہ صرف کاروباری لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے

بلکہ عوام کو پیغام رسانی میں بھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے بلخصوص میڈیا سے وابستہ افراد کو اپنے خبرو ں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت اس طرف توجہ دیں تاکہ لوگوں کے مشکلات حل ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *