|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

تربت: ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت وکلا رہنماؤں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید شاہ دشتی، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ اور عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ سمیت سیاسی کارکنان بدھ کو سیشن جج تربت کی عدالت میں پیش ہوئے اور سیمینار منعقد کرنے کی پاداش میں چاک کیے گئے ایف آئی آر کی ضمانت حاصل کر لی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جاڈین دشتی، ایڈوکیٹ محراب گچکی، صبغت اللّٰہ شاہ جی، اور دیگر سینئر وکلاء و سیاسی کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *