|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ جرگوں کے ذریعے صوبے کے امن کو بحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،

امن کے لیے جہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس استعمال کریں گے اور جہاں بات چیت کی ضرورت پڑی وہاں بات چیت کریں گے،

اس امن جرگے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور انکا جلد حل ہے جبکہ کور کمانڈر بلوچستان نے کہا کہ دل و جان سے لگے ہوئے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع پشین میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گرینڈ جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی(نارتھ)عابد مظہر، علاقہ عمائدین، اعلی سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ اس امن جرگے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور انکا جلد حل ہے جبکہ کور کمانڈر بلوچستان نے کہا کہ دل و جان سے لگے ہوئے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ جرگوں کے ذریعے صوبے کے امن کو بحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، امن کے لیے جہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس اور جہاں بات چیت کی ضرورت پڑی تو بات چیت کریں گے، انہوں نے کہا کہ امن کے لیے جہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس استعمال کریں گے اور جہاں بات چیت کی ضرورت پڑی وہاں بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر شرکا نے عمائدین اور خواتین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پوچھے، جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *