|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ :چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا

جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکرٹری انڈسٹریز درا بلوچ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔

محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات جلد جاری کئے جائیں، اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات متعلقہ ڈی این او جبکہ پیرامیڈیکس کے احکامات متعلقہ ڈی ایچ آوز جاری کریں۔

چیف سیکرٹری نے منتخب امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق ضلعی انتظامیہ ہی کرے، جن امیدواروں نے ڈگریاں صوبے کی تعلیمی اداروں سے حاصل کی ہیں ان کی ڈگریوں کی تصدیقی عمل ایک مہینے جبکہ باقی امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق تین مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ 8 ہزار اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت کو ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں جس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی نہ کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *