تربت: تربت میں جمعرات کی صبح فورسز نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ڈاکٹر ظفر ولد محمد رحیم، رحیم جان ولد ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر محمد کریم ولد بہرام ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دوران ڈاکٹر ظفر کے مہمان خانے سے مزید پانچ مہمانوں کو بھی حراست میں لیا ہے
جن میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے دیگر کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔
Leave a Reply