خضدار: ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا بجٹ اجلاس قائم مقام اسپیکر میرعبدالرحمن زہری کے زیر صدارت منعقد16 کروڑ کا بجٹ پیش بجٹ 2025 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر جمعہ خان شکرانی نے پیش کیا
جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر یونین کونسل چیئرمین کو یہ اختیار دیاگیاہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے حوالے سے وزٹ کریں
اپنے اپنے یونین کونسلز میں بی ایچ یوز اور اسکولز کو دیکھیں اگر کوئی ڈیوٹی نہیں کررہا یا کوتاہی کا مرتکب ہورہاہے تو ان کے خلاف رپورٹ لکھ بھیجیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
قبل ازیں بجٹ اجلاس میں سال 2025 کا بجٹ کا ڈسٹرکٹ کونسل ممبر میرجمعہ خان شکرانی نے پیش کیا۔
ممبران نیاتفاق رائے سے بجٹ منظور کرلیا۔ ایجنڈا میں شامل دیگر امور کے متعلق ممبران کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں نادرا وین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھایاجائے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس ہرماہ یا کم از کم تین ماہ کے دوران طلب کئے جانے کی تجویز پیش ہوا۔
ممبران نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی دکانوں کے کرایہ کی وصولی اور اضافہ کے حوالے سے غور کیاجائے اجلاس میں ممبران نے خضدار میں نظام تعلیم اور صحت کے مسائل پر بھی بات کی ڈیوٹی نہ کرنے والے ٹیچرز کے خلاف موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی کاروائیوں کی حمایت کی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
جبکہ اجلاس میں ممبران کی جانب سے یہ مطالبہ کیاگیاکہ آئندہ اجلاس میں تمام محکمہ جات ڈسٹرکٹ آفیسران اور یونین کونسل سیکریٹریز کو بھی طلب کیاجائے تاکہ وہ یونین کونسل چیئرمینز کے مسائل سے آگاہ ہو اور حل طلب مسائل کیلئے ڈسٹرکٹ چیئرمین انہیں احکامات جاری کریں۔
اجلاس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عبیداللہ بلوچ،اسسٹنٹ انجینئر ڈسٹرکٹ کونسل شیرعلی عیسی زئی بھی شریک رہے۔
جبکہ اجلاس سے وڈیرہ فارق جاموٹ بابو الٰہی بخش زہری میرعبدالحمید شیخ مینگل محمدرفیق بزنجو حاجی شبیراحمد مینگل مجاہد عمرانی ودیگر کونسل ممبران نے بھی خطاب کیا ۔
دریں اثنا ء شہید سکندر یونیورسٹی خضدار میں کلاسوں کا اجراء اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ترقیاتی کا کا آغاز کرنے کے لئے قرار داد منظور کرلی گئی
Leave a Reply