|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ (آج) جمعہ سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ 29نومبر سے 2دسمبر تک کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وزیرستان، مہمند، دیر، خیبر، مالا کنڈ اور کوہستان میں برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور قلات میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *