|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 262پر 16جنوری 2025کو ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262کوئٹہ Iپر کامیاب ہونے والے ملک عادل بازئی کو ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2دسمبر کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کریں گے 4سے 6دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

7دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی جبکہ 12دسمبر تک ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریںگے جس کے بعد 16دسمبر تک ریٹرننگ افسران کے کاغذات منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جن پر ٹربیونل 21دسمبر تک سماعت مکمل کریگا ۔

شیڈول کے مطابق 22دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کی جائیگی جبکہ 23دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 16جنوری 2025کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کی جائیگی ۔

دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262کے ضمنی انتخاب کے لئے ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سید سمیع اللہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ نعمت اللہ ترین کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ تحصیلدار سریاب شیردل اور تحصیلدار سٹی ہمایوں خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *