|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2024

کوئٹہ: حب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے 2 بچوں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے بھوانی کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے 7 سالہ منشاء اور 12 سالہ رومانہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حو الے کردی گئیں۔