|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2024

تربت:  الندور بلیدہ کے عوام کا ایکسچینج کی بندش کے خلاف پی ٹی سی ایل آفس تربت کے سامنے احتجاجی دھرنا۔

ہفتہ کی صبح الندور بلیدہ کے عوام نے یونین کونسل الندور کے وائس چیئرمین حاجی نعیم اور مولوی سلیم کی سربراہی میں پی ٹی سی ایل آفس تربت کے سامنے دھرنا دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 15روز قبل رونما ہونے والے واقعہ کے بعد الندور ایکسچینج کو بند کردیاگیا جسے 15دن گزرنے کے باوجود بھی بحال نہیں کیاگیا ہے جس سے الندور ومضافات کے عوام شدید مشکلات وپریشانیوں سے دوچار ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے افسران موسیٰ بلوچ اور فقیر بلوچ نے دھرنا کے شرکاء￿ کے پاس آکر ان کے ساتھ مزاکرات کیے تاہم وہ. کارگر ثابت نہ ہوئے دھرنا جاری ہے۔