|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2024

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی اور جمہور کی بقاء کی علامت ہے

جس نے ہمیشہ عام عوام کی حقوق کی بات کی آج بلوچستان میں نظام کی تبدیلی گڈ گورنس اور یہاں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی کوشیں جاری ہیں

جلد ہی نظام میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ،مینا مجید بلوچ،صمد خان گورگیج،میرلیاقت لہڑی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل صابربلوچ،آرگنائز نگ کمیٹی کے ممبران سید اقبال شاہ،میر بازمحمد کھیتران کوئٹہ ڈیژن کے صدر خیر محمد ترین و یگر بھی موجود تھے

وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہورت کی بقا اور آئین کی بالا دستی کی علامت ہے

ہماری حکومت نے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے اسکالرشپ کا پروگرام شروع کیا ہے

عام اسکولوں سے ٹاپ کرنیوالے طلبا کو اسکالرشپس دے رہے ہیں بلوچستان کے طلبا کو دنیا بھر کی 200 ممتاز یونیورسٹی میں اسکالرشپ دے رہے ہیں،

ہمارے اقلیت کے لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریب رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ جلد ہی محکمہ صحت میں واضح تبدیلی نظر آئیگی2 سے تین ماہ میں سرکاری اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے

2008 کی حکومت عملا پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں تھی

جہاں جاتا ہوں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ملتا ہوں میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی کسی کی بندوق کا نہیں یہاں صرف عوام کا نظریہ چلے گا ہم بلوچستان میں بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنے جارہے ہیں

ہم نے تیکنیکی تعلیم کیلئے پروگرام شروع کیا ہے نوجوان جائیں داخلہ لیں تکنیکی تعلیم کے بعد نوجوانوں کو خلجی ممالک بھیجیں گے اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کریں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا نظام کرپشن میں جکڑا ہوا تھا

ماضی میں صوبے میں بیڈ گورننس عروج پر تھی بلوچستان میں گڈ گورننس کی مثالیں بنا کر جائیں گے، بھٹو کے وژن اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔