لورالائی :سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ،ڈی جی زراعت ریسرچ عبدالروف خان کاکڑنے کہا کہ زیتون کا زکر قرآن مجید میں بھی ہیں
زیتون کے فروٹ سے آئل جو جسم کی ہر بیماری کے لئیے قدرتی دوا ہے
زیتون کے پتے سبز چائے اور اسکی شاخوں سے مسواک بھی بنائی جاتی ہے
زیتون کے درخت کے فوائد اپنی جگہ زمینداروں کے لئیے منافع بخش کاروبار بھی ہے
ایک طرف زیتون کے درخت کی عمر ہزاروں سال ہے اور زیتون کا درخت تین سال کی عمر سے پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور زیتون کا درخت انتہائی کم پانی سے اپنی نشو نما کرتا ہے
الحمداللہ لورالائی زیتون کی کاشت کے حوالے سے بہترین علاقہ ہے اور اس وقت لورالائی اور گردونواح میں ہزاروں ایکٹر پر زیتون کی فصل کاشت ہے اور زمیندار اس فصل سے بہترین منافع۔
حاصل کر رہے ہیں لورالائی کے دیگر زمینداروں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی زیتون کی کاشت کر کے بہترین منافع کمائیں پچھلے سال کی طرح اس سال 2024 میں بھی پیرزین الدین آغا کے باغ سرکی جنگل لورالائی میں ایک زیتون کے درخت سے 395.5 کلو زیتون کا فروٹ آتارا ۔ 4.46 کلو فروٹ سے ایک لیٹر زیتون تیل نکلتا ھے وارئٹی ( قسم)فرانشیو ھے. ایک درخت سے ٹوٹل ۔ 88 لیٹر تیل نکلا ھے ۔
فی لیٹر 3000 روپے مارکیٹ کا ریٹ ہیاس ریٹ کے حساب سے 264000 روپے ایک ہی درخت کی آمدن ہے
زمیندار تھوڑی سی محنت سے زیتون کی کاشت کر کے بہترین آمدن کما سکتے ہیں سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ،ڈی جی زراعت ریسرچ عبدالروف خان کاکڑ کی قیادت میں مختلف اضلاع میں ٹیمیں زیتون کی کاشت اور اسکے فروٹ کی افادیت اور آمدن پر زمینداروں کو بریف کرنے میں مصروف پیر صاحب کے باغ کے درخت کی فصل کی تصدیق ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ زراعت حبیب اللہ کاکڑ اور پیر صاحب کے فارم منیجر نیاز محمد نے کی ہے
اس درخت کے فروٹ سے آئل لورالاء مل سے نکلوایا ایک ہی درخت سے اتنا تیل نکلنا لورالائی ڈویژن کیلئے ایک بڑا اعزاز ھے۔
زیتون کی کاشت کیلئے لورالائی ڈویژن، ژوب ڈویژن اور خضدار انتہائی موزوں علاقے ہیں ہیں اس وقت لورالا ئی میں آئل مل لگی ہوئی ہے اور ژوب ۔موسی خیل ۔بارکھان، خضدار، پنجگور، میں 80 کلو کے فروٹ کریشنگ یونٹ لگے ہوئے ہیں۔