|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ میں مغوی مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس نے پیش رفت رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے اطمنان کا اظہار کیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں مغوی مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی سماعت کے موقع پر پولیس حکام، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل، درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے،

پولیس نے عدالت میں بچے کے اغوا سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی عدالت کا پولیس کی پیش رپورٹ پر اطمنان کا اظہار کیا

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

محمد مصور خان کو 18 دن قبل اغوا کیا گیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہو سکا لواحقین نے بچے کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر دھرنے دیے دھرنا کمیٹی نے احتجاج کو 10 دسمبر تک ملتوی کر رکھا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے بچے کی بازیابی کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی ہے۔