|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2024

کوئٹہ:کوئٹہ ریلوے ملازم کے گھر پر پولیس کا چھاپہ۔

چوری شدہ 4 موٹرسا ئیکل 2 رکشہ برآمد کرلیاکوئٹہ گزشتہ روز بوقت 6 بجے شام بمقام یونیورسٹی اف بلوچستان میں چیف سیکورٹی افیسر کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سی پی سی کی کاروائی یونیورسٹی سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیا

جن میں سے 3 موٹرسائیکلز یونیورسٹی طلبا اور 1 عدد موٹرسائیکل باہر سے یونیورسٹی آئے ہوئے وزیٹرز کی تھی واضح ہو کہ یہ سارے موٹرسائیکلز بغیر پارکنگ کہ کنٹین کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے

پچھلے کچھ دنوں سے کی کوشیشوں کی بدولت بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد کے چوروں کی تلاش جاری رہی جس کے بعد بزریعہ سی پی سی سپیشل کی خفیہ اطلاع پر ریلوے پھاٹک کے ساتھ واقع ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے ملازم بشیر احمد کے گھر پہ ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سی پی سی پولیس بمعہ لیڈیز کانسٹیبلز ریڈ کیا گیا

جہاں سے چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکل جن کو سکریپ کر کے رکشہ میں لے جایا جاتا تھا اور 2 عدد چوری شدہ رکشے پولیس نے برآمد کیے موقع پر موجود 4 اشخاص اور چوروں کا سر غنہ بھی گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے مزید کاروائی تھانہ سی پی سی پولیس کر رہا ہے