کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق ججز کے لئے وکلا کا نام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ارسال کئے گئے ،
جن وکلا کے نام ارسال کئے گئے ہیں ان میں محمد آصف ریکی ایڈوکیٹ، ظہور احمد ایڈوکیٹ ، محمد افضل ایڈوکیٹ اور ایوب ترین ایڈوکیٹ شامل ہیں
ججز تعیناتی کا فیصلہ 14دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی کرے گی ،سینئر وکلاکے حوالے سے بلوچستان کی وکلاتنظیموں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
Leave a Reply