کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ
بلوچ یکجہتی کمیٹی 10 دسمبر 2024 کو انسانی حقوق کے اس عالمی دن کے موقع پر کراچی، کوئٹہ اور کیچ میں مظاہرے کے پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے۔
اس سال کے تھیم: “ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھی”، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مقصد بلوچوں کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی مکمل عدم موجودگی اور سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرناہے ۔
Leave a Reply