کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن سہولیات کی فراہمی کا اعلان کرتے یقین دلایا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی تاجر کمیونٹی کو بیوروکریسی کی جانب سے کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،
بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ہے جو سرمایہ کاری کے لحاظ سے ملک کا موزوں خطہ ہے بزنس کمیونٹی جہاں کہے گی انہیں وہاں مدد و معاونت فراہم کریں گے صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ،
بدھ کو یہاں کراچی فیڈریشن چیمبر میں بلوچستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان معاشی و سماجی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور اسے صرف بزنس کمیونٹی کے ذریعے ہی آگے لایا جا سکتا ہے
جس کے لیے صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو ترغیبات و سہولیات دے گی انہوں نے کہا کہ صوبے کا ترقیاتی بجٹ صرف 210 ارب روپے ہے جو کہ ناکافی ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کے مسائل میں اضافہ ضرور ہوا ہے جس کے باعث کاروباری حضرات بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں
لیکن صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور قومی سرمایہ کاروں کو بھی وہی سیکورٹی دیں گے
جو عالمی سرمایہ کاروں کو دے رہے ہیں بلوچستان میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے 5 ہزار ایکٹر اراضی کا مطالبہ کیا گیا ہے
ہم 10 ہزار ایکڑ زمین دینے کو تیار ہیں آئیں اور سرمایہ کاری کریں ، اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کاروباری حضرات کے لیے ون ونڈو آپریشن سہولت بھی فراہم کرے گی،
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں میر سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والا کوئی بھی سرمایہ کار بیوروکریسی کے پیدا کردہ مسائل کا شکار نہیں ہوگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کا دوسرا بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے
توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے صوبائی حکومت تمام سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو خوش امدید کہے گی وزیر اعلٰی بلوچستان نے شکوہ کیا کہ سرمایہ کار حب میں انڈسٹری لگاتے ہیں اور اس کا ٹیکس بلوچستان کے بجائے کہیں اور دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ دیں گے بلوچستان میں کام کرنے والی غیر ملکی بڑی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے
ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھنا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے تجویز دی کہ فیڈریشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکانومی کی جو بات کی گئی ہے
اس کے لیے بہتر ہوگا کہ ماہرین کی مشترکہ ٹیم بنا کر آگے بڑھا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے
بلوچستان کے 30 ہزار نوجوانوں کو تعلیم اور فنی تعلیم کے ہنر سے آراستہ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں بھجوایا جا رہا ہے ان تمام اقدامات کا مقصد صوبے کی اجتماعی تعمیر و ترقی ہے جس کے لیے موجودہ صوبائی حکومت پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بہت جلد بلوچستان میں بھی میں ایک بزنس سمٹ کا انعقاد کرے گی
جس میں ہم ملک اور بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں یہاں کی معدنیات وسائل اور سمندری حیات کے حوالے سے اس خطے کے وسائل پر مکمل اور جامعہ بریفنگ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کی جانب راغب کریں گے
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف بلوچستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ ایسے تمام اقدامات صوبے کی مجموعی تعمیر و ترقی اور خود کفالت کا باعث بھی بنیں گے
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے بلوچستان بنک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب حلف اٹھایا اس وقت صدر آصف علی زرداری نے پہلی ہدایت بلوچستان بینک کے قیام کے حوالے سے کی تھی انشاءاللہ جلد بلوچستان بینک کے حوالے سے خوشخبری دینگے
Leave a Reply