|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2024

کوئٹہ: گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں اپنے مطالبات کے حق میں 11 ویں روز علامتی ہڑتال جاری رہی

جس کی وجہ سے او پی ڈی میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں اپنے مطالبات کے حق میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی

ہڑتال کے دوران سول سنڈیمن ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زید ہسپتال ، ہیلپر آئی ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

مذکورہ ہڑتال حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف ہے

اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

اور 11 ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔