کوئٹہ: بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے کی حساس جیلوں کی سیکورٹی سخت کردی جیل کے عملے ساتھ ساتھ پولیس ،لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں تعینات کردیا گیا جیلوں میں تعینات سیکورٹی کے عملے کو جدید اسلحہ بھی مہیا کیا جارہا ہے
بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے صوبے کے جیلوں کے قیدیوں ہنر مند بنانے کیلئے ہنر سکھائے جائیں گے،،
جن سے وہ اپنے لئے روزگار بھی کماسکیں گے ۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان میں بے امنی کی لہرکے پیش نظرصوبے کی جیلوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
مچ ،نوشکی ،خضدار اور تربت سمیت حساس جیلوں کی بیرونی سیکورٹی کیلئے پولیس ،لیویز کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں آئی جی جیل نے بتایا کہ جیلوں کے اندر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے جیلوں کے بیرونی اطراف کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں
جیل کے عملے کو انسداد دہشت گردی کیلئے تربیت بھی دی جارہی ہے۔
آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں انگریز دور کے بنے جیل مینوئل اور جیل ایکٹ میں ترمیم لانے کیلئے کام جاری ہے جلد صوبائی اسمبلی سے نئے قوانین منظور کر کے نافذ کریں گے ۔
شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ صوبے کی تمام بارہ جیلوں میں قیدیوں کو ٹیلرنگ ،پلمبرنگ اور موبائل فون کی مرمت کے ہنر سکھائے جائیں گے
اور قیدیوں کو یہ مواقع دئیے جائیں گے کہ وہ ہنر مند ہوکر روزگار کماسکیں ۔آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا بلوچستان میں جیلوں کے عملے کی تنخواہیں دوسرے صوبے کے جیل ملازمین کے برابر لانے کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوائی جارہی ہے ۔