|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 3روز تک تیز ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،گوادر،آواران ،کیچ،پنجگور،واشک ،خاران ،چاغی ، سوراب، قلات ، بولان، مستونگ، پشین ،قلعہ عبداللہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں 7سے9دسمبر تک تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے

جس سے ریتلی میں علاقوں ریت کے طوفان اورساحلی علاقوں سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کے ساتھ حدنگاہ میں کمی واقع ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی

ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت 3سے 5ڈگری سینٹی گرڈ تک گرنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔