|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ میں رکشے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں 2افرادشیراحمد اورعلی احمد جاں بحق جبکہ ایک شخص مہراللہ زخمی ہوگیا۔

پولیس نے نعشیں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی