کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بلوچ سیاست و تاریخ کے نامور شخصیت میر گل خان نصیر کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میر گل خان نصیر جیسے تاریخی شخصیت قوموں کی تاریخ کے اوراق میں کم ملتے ہیں۔
اج بھی ان کی سحر انگیز شخصیت زندہ جاوید ہے اور رہتی دنیا تک رئیگی۔
بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور حکومت میں گل خان نصیر کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کو سرکاری طور پر منایا جہاں مختلف قسم کی سیاسی علمی و ادبی تقریبات منعقد ہوئے۔
ادبی اکیڈیمز کو خصوصی فنڈز کا اجرا کیا انہوں نے کتابیں لکھیں۔
بیان میں کہاگیا کہ گل خان نصیر ایک مکمل سیاستدان شاعر ماہر تاریخ دان اور صحافی تھے۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی شعوری جدوجہد پر گزاری۔طویل ترین قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی۔
بیان میں کہاگیا کہ گل خان نصیر بلوچ تاریخ کا وہ روشن ستارہ ہے جو ہر دور میں قومی تحریک کی آبیاری اور تقویت فراہم کرتی رئیگی۔
نیشنل پارٹی عظیم رہنما کو برسی کے موقع پر تاریخی الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔