|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2024

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق غیر واضح جنس کا ابہام دور کرکے تعین جنس جائز ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ خنثیٰ افراد کیلئے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیاجائے نہ کہ ٹرانسجینڈر کا۔

مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر فردکی جنس پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ اپنے باطنی احساسات کی بنیاد پر پیدائشی جنس کے برعکس شناخت بیان کرنا شرعی احکام سے متصادم ہے۔

علمائے کی رائے کے مطابق ایسے مریض یا پیدائشی طور پر ناقص افراد کو گھر سے نکالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ والدین کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے افراد کو خاندان میں شریک رکھیں، صنف اور جنس کو اپنے زعم کے مطابق الگ الگ کرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں۔