کوئٹہ: ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد اور ایس پی ٹریفک سٹی میڈم شبانہ،ایس پی صدر سرکل عاصم شاہ کی نگرانی میں خستہ حال اور کینسل شدہ بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی
اس موقع پر 10 خستہ حال اور کینسل شدہ لوکل بسیں بند اور 21 گاڈیوں کا چالان کردیا گیا ہے
اس کارروائی میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کا عملہ،ٹریفک پولیس اور مجسٹریٹ نے حصہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کا کہنا ہے۔
شہر میں ناقص‘ کینسل شدہ اور خستہ حال لوکل بسوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لہذا تمام لوکل بس مالکان اپنی بسوں کو نئی بسوں پر رپیلس کریں وگرنہ ان کی لوکل بسوں کو بند کیا جائے گا۔دوسری جانب جن بسوں کو ضمانت پر ریلیز کرکے انہیں دو ماہ میں اپنی گاڈی ریپلس کرنے کو کہا گیا تھا
انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ مدت تک اپنی بسوں کو رپیلس کریں وگرنہ آئندہ کی کارروائیوں میں انہیں دو بارہ بند کیا جائے گا۔لہذا تمام ضمانت شدہ بسوں کے مالکان اپنی گاڈیوں کو جلداز جلد رپیلس کریں۔
انہوں نے کہاکہ بسوں ور رکشوں کے ڈرائیور اپنے ہمراہ لائسنس پرمٹ اور کاغذات ضروری رکھیں تاکہ بوقت ضرورت پیش کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں۔موٹرسائیکل ٹرالیوں اور حستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی تواتر سے جاری رہے گی۔