اورماڑہ: اورماڑ ہ منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، دو دکانیں جل کر خاکستر، دو افراد زخمی اورماڑہ میں دیمی زر کنارے والی روڈ پر واقع منی پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے پٹرول پمپ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ جبکہ آگ نے پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک جنرل اسٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب پٹرول پمپ کے سامنے کھڑے ایک کارگو رکشے میں پیٹرول ڈلوایا جا رہا تھا۔
آگ کی لپیٹ میں آ کر پٹرول پمپ کے سامنے کھڑا مذکورہ کارگو رکشہ بھی مکمل طور پر جل گیا ہے۔
آگ لگنے کے باعث پٹرول پمپ کا مالک مزمل اسماعیل بری طرح جھلس کر زخمی ہوا ہے جبکہ آگ لگنے سے پٹرول پمپ کے سامنے کھڑے کارگو رکشہ کا ڈرائیور طارق پلی بھی زخمی ہوا۔
جنہیں پاک بحریہ ہسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔