کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان سمیت ملک بھر کے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ موثر انداز میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے
پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد ، انسانی حقوق کی پامالی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے لواحقین دہائیوں سے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی دو ٹوک موقف اپنایا کہ لاپتہ افراد کو جلد منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانی والی تشویش میں کمی آ سکے تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین دہائیوں سے جس قربت اور پریشانیوں کا شکار ہیں
سانی حقوق کی پامالیوں پر سلسلہ بند کیا جائے پارٹی نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ ،عوامی فورمز پر ہمیشہ واضح موقف اپنایا کہ ایسی پالیسیاں ترک کی جائیں
جو ماورائے آئین ہوں ماورائے عدالت اقدامات ناقابل برداشت ہیں جس سے عوام ذہنی قرب میں مبتلا رہے ہیں پارٹی میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی قومی جماعت ہونے کے ناطے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے پارٹی کے درجنوں رہنما?ں و کارکنوں کو شہید کر کے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر رہنماں و کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا
آمر مشرف سے لے کر اب تک پارٹی انسانی حقوق کی پامالی ، آپریشن کے خلاف جدوجہد کرتی آ رہی ہے جس سے بلوچستان کے ہر ذی شعور بخوبی واقف ہے پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے معاملات تب ہی حل ہوں گے جب طاقت نہیں کا مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے –