حب: وفاقی جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز و پروڈکشن ملک امان ایک روزہ دورے پر ضلع حب پہنچ گئے۔
لیڈا آمد پر وفاقی جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ملک امان کا ایم ڈی لیڈا میجر الیاس کبزء اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
وفاقی جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز و پروڈکشن ملک امان نے حب اسپیشل اکنامک زون میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ایم ڈی لیڈا نے وفاقی جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے تین بلین کی لاگت سے اسپیشل اکنامک زون میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
سی پیک کے بینر تلے قائم ہونے والا اسپیشل اکنامک زون ضلع حب صوبہ اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔
ایم ڈی لیڈا نے کہا کہ بلوچستان کی عمومی ترقی میں حب اور لسبیلہ کے صنعتی مراکز کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
صوبے کے وسائل ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں لیڈا کا اہم رول رہا ہے۔
نئے صنعتی مراکز قیام کے لیے اسپیشل اکنامک زون روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
اس موقع پر وفاقی جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز پروڈکشن ملک امان نے کہا کہ تین بلین کی لاگت کا حب اسپیشل اکنامک زون منصوبہ صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔
نئے صنعتی مراکز قیام کے لیے اسپیشل اکنامک زون روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ایم ڈی لیڈا میجر الیاس کبزء نے بریفنگ میں جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز کو پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ لیڈا اسپیشل اکنامک زون کی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی بنیادی سہولتیں فراہمی پر کام کر رہی ہے۔
موجودہ حکومت معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسپیشل اکنامک زون منصوبہ صنعتکاری کے فروغ سے 15 ہزار براہ راست اور 75 ہزار بالواسطہ ملازمتوں کے فراہمی کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے لیڈا کے انڈسٹریل زون فیز ٹو میں جاری روڈ نیٹ ورک 14.06 کلومیٹر فزیکل پروگریس 57 فیصد اور 12.87 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک 257 ملین لاگت کا ہے۔
اسپیشل اکنامک زون کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 244 ملین لاگت کے واٹر ڈسٹری بیوشن لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔
تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے منصوبے کے لیے 155.80 ملین فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔
ایم ڈی لیڈا نے بتایا کہ مارچ 2025 تک ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہوں گے۔
مجموعی طور پر حب اسپیشل اکنامک زون منصوبوں کو جون 2026 تک مکمل ہونا ہے۔
اس سلسلے میں لیڈا مینجمنٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔
موجودہ حکومت معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
منصوبہ صنعتکاری کے فروغ سے 15 ہزار براہ راست اور 75 ہزار بالواسطہ ملازمتوں کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا۔
بریفنگ میں لیڈا افسران ڈائریکٹر فنانس شفیق قاسمی، ڈائریکٹر پلاننگ شگر اللہ، اسٹیٹ افسران، انڈسٹریل زون سی ای زی خالدمیر، سینئر ڈائریکٹر لیڈا مہتاب، ایکسئن زبیر، ٹیکنیکل ڈائریکٹر لاء دانش مرگسی، کنسلٹنٹ فرم کے ریزیڈنشل انجینئر محمد عامر اور کوآرڈینیٹر ایچ اے کنسلٹنگ بھی بریفنگ میں شریک ہوئے۔