|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2024

کوئٹہ : کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں جلد کی بیماری پھیل گئی جیل کے 90قیدی جلدی بیماری کا شکار ہوگئے محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم نے قیدیوں کا علاج شروع کردیا۔

آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں جلد کی بیماری اس کیبیز پھیل گئی اس جلدی بیماری سے جیل کے 90قیدی متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جلدی بیماری نئے آنے والے قیدیوں سے دیگر قیدیوں کو لگی ہے متاثرہ قیدیوں کو دیگر قیدیوں سے علیحدہ کرکے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم قیدیوں کے علاج کیلئے جیل پہنچ گئی جس نے متاثرہ قیدیوں کا علاج شروع کردیا ہے جبکہ ماہر امراض جلد بھی جمعہ کو جیل کا دورہ کریں گے