کوئٹہ: کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 میں 19 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اس حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں،
جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی میر علی مدد جتک، جمعیت علمائے اسلام کے عثمان پرکانی، پشتونخوا نیشنل پارٹی کے نصر اللہ زیرے اور پشتونخوا میپ کے مجید اچکزئی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حلقہ پی بی 45 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی میر علی مدد جتک کی پوزیشن باقی امیدواروں کی نسبت کافی مستحکم سمجھی جا رہی ہے
سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک کی حمایت میں بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی انہیں دوسرے امیدواروں سے آگے رکھ رہی ہے،
تاہم دیگر امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں
اور بھرپور مقابلے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں انتخابی نتیجہ کافی دلچسپ اور غیر متوقع ہو سکتا ہے، کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔