|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2024

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 دسمبر کو سیکورٹی فورسز نے بلو چستان کے ضلع موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع پنجگور اور مو سی خیل میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے

جبکہ 9 دسمبر 2024 سے خیبر پختونخوا ء اور بلوچستان میں کئے گئے وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے 43 دہشت گرد جہنم واصل کئے جاچکے ہیں

جس سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔