بولان: ڈھاڈر میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار دو خواتین جاں بحق آٹھ بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے نواحی گاؤں بستی موسیٰ خان سے باراتیوں کی پک اپ گاڑی ٹھل گولہ سنی کی طرف جارہے تھے
صبری کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (س)زوجہ غلام مرتضی اور مسماۃ(ش) زوجہ عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگئیں حادثے میں آٹھ بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں یاسمین بنت خان محمد،امنہ بی بی دختر نوید احمد ،پسند خان ولد عبد الرزاق، سمیع اللہ ولد محمد عمر،اللہ رکھیا ولد پسند خان،زیب النساء دختر پسند خان،غلام مرتضیٰ ولد میوا خان،(م)زوجہ بولان،(ر)زوجہ محمد یوسف،اسد اللہ ولد وسم،مزار خان ولد محمد عمر،سلیمہ بی بی دختر وسم،عظیمہ دختر وسم،(ح)زوجہ وسم،ظہور ولد عبدالغفور ،شہربانو دختر مرتضیٰ ،(خ)زوجہ عبدالستار ،(ر)زوجہ جاگڑ خان شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا
جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئیٹہ منتقل کردیا گیا زخمیوں کا تعلق گولہ قبیلہ ساکنان بستی موسیٰ خان ڈھاڈر سے بتایا جاتا ہے۔
Leave a Reply