|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے زرغون روڈ توسیعی منصوبے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں عدالت عالیہ نے 17 اور 31 اکتوبر 2024 کے اپنے ہی احکامات کو حتمی حکم قرار دیدیا اور محکمہ ریلوے کو حکم دیا ہے

کہ توسیعی منصوبے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائیں ، کیس کی سماعت جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے کی بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،

اجلاس میں زرغون روڈ توسیع منصوبے کے لئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو زمین کاحصول تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،

چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ زرغون روڈ کو چوڑا کرنے کے لیے گیس بجلی کی تنصیبات جامع اندازمیں منتقل کی جائیں ، منصوبے کی بروقت تکمیل میں کسی غیر ضروری تاخیر سے بچا جائے چیف ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کو ہدایت دی کہ توسیعی منصوبے کے لئے فنڈز بلا تاخیر اور قانون کے مطابق فراہم کئے جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *