تربت: بلوچستان کی تعلیمی اداروں کی ملٹرائیزیشن اور بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا اٹھارویں دن جاری۔
اس وقت بی ایم سی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا ر?ا ہے۔
بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ اٹھارہ دنوں سے جاری مگر ابھی تک کالج انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کی طرف سے طلباء کے مطالبات کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کل احتجاجی کیمپ سے لیکر بلوچستان اسمبلی تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔
کوئٹہ کی شدید سردی کے باوجود طلباء کا احتجاجی کیمپ کو اسی طرح جاری رکھنے کا فیصلہ۔
طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے اور ان کے کالج اور ھاسٹلوں کو نہیں کھولا جاتا تب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔
Leave a Reply