|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2024

منگچر: محمود بلوچ کی مبینہ لاپتہ کیے جانے کے خلاف لواحقین نے احتجاجا کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیاہے

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے خالق آباد منگچر جوہان کراس کے مقام پر محمود بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف خواتین لواحقین نے احتجاجا کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دھرنا دے کر بند کردیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق محمود کو اٹھارہ جون 2024 کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں مظاہرین کاکہنا ہے کہ محمودبلوچ کو جب تک بازیاب نہیں کیا جائے گا دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔