|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

قلات :قلات میں کوہنگ کے مقام پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم کوچ ڈرائیور سمیت دو افراد جاںبحق دو افراد زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوہنگ میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردنے کے بعد الٹ گئی

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار امیر بخش ولد خیر محمد سکنہ چھپر قلات جانبحق ہوگیا جبکہ کوچ الٹنے سے کوچ کا ڈرائیور بصیر احمد بھی جانبحق ہوگیا حادثہ میں کوچ کے دو مسافر بھی زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *