|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ و سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کی سربراہی میں شیخ زید ہسپتال مستونگ روڈ کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی، پیرا میڈیکل سٹاف ایسیوسی ایشن اور گرینڈ الائینس کے صدر سجاد احمد رئیسانی، جنرل سیکریٹری محمد عارف سارنگزئی، چیئرمین محمد طارق ابڑو سمیت دیگر عہدیداروں اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔ وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ، دورہ و معائنہ کیا جس میں پارٹی کے سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، مرکزی کونسلران ثنا مسرور بلوچ، میر کاول خان مری، ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی، حاجی عبدالحئی مینگل، کامریڈ قدوس بلوچ، فاروق سمالانی، ڈاکٹر ابراہیم بنگلزئی اور امام حسین سمالانی موجود تھے،

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال ہمارے علاقے کے لئے ایک قیمتی اثاثے سے کم نہیں ہے جو بلوچستان کے ایک ایسے مرکزی علاقے میں واقعہ ہے جہاں مختلف اضلاع مستونگ ، نوشکی ، سبی ، بولان، دشت اور کوئٹہ کا سنگم ہوتا ہے جس میں سریاب کی بڑھتی ہوئی آبادی بھی شامل ہے ان علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کے مریض بھی علاج معالجہ کی غرض سے اسی ہسپتال میں آتے ہیں۔

اس ہسپتال کو ایک بڑے رقبے اور بہترین لوکیشن پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی سہولیات اور کافی جدید آلات بھی موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے اور غیر پیشہ ورانہ استعمال کی وجہ سے یہ مشینیں گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہوگئی ہیں جن میں سر فہرست ایم آر آئی سٹی سکین بھی شامل ہے اس کے علاوہ او پی ڈی میں میڈیسنز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو سخت ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتے ہیں جو دور دراز علاقوں سے علاج کی امید لے کر آتے ہیں اتنے شاندار ہسپتال میں سینکڑوں سٹاف کی موجودگی کے باوجود مریضوں کو وہ بنیادی سہولیات میسر نہیں جو بروقت مریضوں کو ملنا چاہیے۔

اس نا گفتہ بہ حالت میں مذکورہ ہسپتال کو صوبائی منیجمینٹ اور حکومت کے توجہ کی سخت ضرورت ہے انہوں نے اعلی حکام و محکمہ صحت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ زید ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا فوری نوٹس لیکر ان کا ازالہ کریں تاکہ عوام کی تکالیف اور پریشانیوں کو دور کیا جا سکے بی این پی نے اس سے پہلے بھی اس مسئلہ کی نشاندہی کی تھی انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی صحت اور ہسپتالوں کے مسائل پر آواز بلند کرے تاکہ محکمہ صحت اور حکام بالا ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے پر توجہ دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *