کوئٹہ:مچھ کے قریب پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو مچھ کے علاقے میں تیز رفتار پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیں ۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Leave a Reply