|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) اور حکومت بلوچستان کے ہاوسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (ایچ آر یو) کے مابین سیلاب متاثرین کے بحالی کے پروجیکٹ (IFRAP) کے سلسلے میں اہم معاہدے پر دستخط کئے گئے (IFRAP) پروجیکٹ ورلڈ بینک کے مالی معاونت سے عمل درآمد کیا جارہا ہے

بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید اور ایچ آر یو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد رزاق نے معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ ایچ آر یو کے چیف آپریٹنگ آفیسر نجیب اللہ ببری اور بی آر ایس پی کے سینئر منیجرز بھی موجود تھے

یہ معاہدہ صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع اوستہ محمد، جھل مگسی اور صحبت پور میں رہائشی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے بی آر ایس پی اور ایچ آر یو کے اس شراکت داری معاہدے سے
سیلاب متاثرین کیلئے محفوظ رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی یہ معاہدہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو بلکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے لئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *