کوئٹہ:مکران کے علاقوں گوادر اور ،پسنی کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کا سلسلہ رک نہیں سکا ،محکمہ ماہی گیری کا غیرقانونی ٹرالنگ روکنے کیلئے سو لیویز اہلکاروں پر مشتمل سمندری فورس بنانے کا منصوبہ بھی فائلوں میں دب کررہ گیا ۔
بلوچستان کے مکران ڈویژن کے علاقوں گوادر اور ،پسنی کی سمندری حدود میں سندھ اور دیگر علاقوں سے آنے والے غیر قانونی ٹرالر کی جانب نیٹ کے ذریعے مچھلیوں کا شکار کیا جارہا ہے
جس سے گوادر اور پسنی کے ماہی گیر کا روزگار متاثر ہورہا ہے محکمہ ماہی گیری کا غیرقانونی ٹرالنگ روکنے کیلئے سو لیویز اہلکاروں پر مشتمل سمندری فورس بنانے کے منصوبہ پر کئی ماہ بعد بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے اس حوالے سے محکمہ ماہی گیری کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ کوسٹ گارڈ کے ساتھ ملکر غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کی کوشش کررہے ہیں ،محکمہ ماہی گیری نے گذشتہ روز بھی ایک ٹرالر کو پکڑا ہے ۔
Leave a Reply