|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

نصیرآباد:صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے ایریگیشن آفس نصیر آباد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے تمام دفتر کا جائزہ لیا اور احکامات دیئے کہ جلد از جلد آفس کی تزین و ارائش کے عمل کو پورا کیا جائے بعدزاں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کو سپرنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی نئی کنال سسٹم کی بحالی درپیش مسائل کے ازالے اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا

کہ آپ کے احکامات کی روشنی میں پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال کی تمام شاخوں کو ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے آپ کے ویژن کے مطابق 90 فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے مزید امور زیر عمل ہیں سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر چیف انجینئر کنالز ناصر مجید ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ایگزیکٹو انجینیئر سکندر زہری غلام محمد بادینی سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عبدالظاہر مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت ظہیر عمرانی امداد علی ابڑو محمد رحیم لہڑی امتیاز علی عبدالرزاق پہنور حاجی عبدالقدیر قریشی اور ارشاد علی جمالی سمیت کثیر تعداد میں دیگر لوگ موجود تھے

بریفنگ کے موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی بندش کے دورانیہ کے موقع پر تمام تعمیراتی و مرمتی امور سرانجام دیئے جائیں تاکہ کاشتکاروں کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایک مہینے کی مدت میں ترقیاتی عمل پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اچھے آفیسران کی مدد سے محکمے کی کارگردگی کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے اگر مزید پی ایس ڈی پی میں فنڈز کی ضرورت پڑے تو ہمیں تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے احکامات دیے کہ عمرانی شاخ روپا اور مگسی شاخ سمیت زیلی شاخوں کی تعمیر و مرمت کے کام جلد از جلد شروع کروائے جائیں تمام انجینئر اپنی نگرانی میں محکمے کی کارگردگی کی بہتری اور مفاد عامہ میں اقدامات کو یقینی بنائیں ایک اندازے کے مطابق 52 کروڑ روپے آبیانہ کی مد میں کاشتکاروں پر تا حال بقایا ہیں جس کی وصولی کے لیے محکمہ ریونیو کے ساتھ ساتھ ایریگیشن کے پٹواریوں سے کام لیا جائے

تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ماضی میں محکمہ ایریگیشن میں غیر تربیتی یافتہ پٹواریوں کو تعینات کیا گیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نصیر آباد ڈویژن میں کینال سسٹم کو مزید تقویت دی جائے تاکہ یہاں کے کاشتکار مالی طور پر مزید مستحکم ہو سکیں ربیع کینال سے 50 ہزار ایکڑ آبادی کی جاتی تھی مگر اس مرتبہ محکمے کے انجینیئرز اور ہماری کاوشوں سے توقع ہے کہ اس مرتبہ ربیع کینال سے ایک لاکھ 54 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی جس سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم افسران کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ اس مرتبہ خریف سیزن میں غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے ایف سی سے بھی مدد لی جائے تاکہ حقدار زمینداروں کو بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ کچھی کینال سے ایک ہزار کیوسک پانی ربیع کینال اور پٹ فیڈر کینال میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ کچھی کینال کے پانی سے مقامی کاشتکار مستفید ہوں اور پورا سیزن ربی کنال میں پانی فراہم کیا جا سکے۔اس سے قبل صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے ایریگیشن ریسٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *