|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ :انڈسٹریل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرکے کراچی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او انڈسٹریل پولیس خیر محمد نے کارروائی کرتے ہوئے یونس نامی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے اس سے آر آر جی کی یونیفارم برآمد کرلی دوسری کارروائی میں ملزم دائود شاہ سے کراچی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ملزم دائود شاہ ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اس کے علاوہ سجاد علی سے پسٹل بمعہ رائونڈ ایک اور کارروائی میں محمد اختر اور عبدالعلی کے خلاف غیر رجسٹرڈ پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *