|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بے امنی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے 29 دسمبر کو صوبے کے تمام قبائل کو جرگے کی دعوت دی ہے اور اسی سلسلے میں 29 دسمبر کے بعد صوبے کے علماء کے ساتھ بیٹھک ہوگی۔

یہ بات انہوںنے جمعرات کو یہاں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ 16 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس میں بلوچستان کے مسائل پر 29 دسمبر کو صوبے کے تمام قبائل کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی

،جرگے میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوگی، ان کا کہنا تھا صوبے میں بے امنی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، ان کا دعوی تھا کہ بے امنی کے خلاف 1 لاکھ سے زائد افراد کو کوئٹہ میں جمع کرکے دیکھائیں گے،انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں کی گئی تقریریں اسمبلی ریکارڈ سے ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ 26دسمبر 2022کو مجھ سمیت کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے، ہمارے مطالبات میں ٹرالر مافیا و منشیات کا خاتمہ اور گوادر کے عوام کے حالت زار کا نوٹس لے کر اسے بہتر کرنا شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *