کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی جانب سے ہزارہ ٹان میں پارٹی ممبر شپ کہ حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کہ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر رمضان ھزارہ پارٹی رہنما میڈیم سائرہ بتول ،عیوض علی کشتمند نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو نیپ NAP کا تسلسل ہے نیپ کی طرح نیشنل پارٹی بھی عوام کو ھی طاقت کا سر چشمہ سمجھتی ھے اور عوام کہ ووٹ سے ھی سیاسی نظام کی تشکیل پر یقین رکھتی ہے ھے
نیشنل پارٹی تمام محکوم قوموں کے حقوق کی جہدوجہد میں مصروف عمل ہے بلوچستان کیے سیاسی کارکنوں کو ھمارایہ پیغام ھے کہ وہ نیشنل پارٹی کا حصہ بن کر اپنا سیاسی کردار ادا کریں تاکہ مجموعی قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ستر سالوں سے جو عوام کی رائے کو بلوچستان میں روندا جا رھا ھے اسے ایک مظبوط سیاسی جماعت ھی کہ ذریعے روکا جا سکتا ھے اس ملک کی بدقسمتی یہ ھے کہ روز اول سے طاقتور قوتوں نے ریاست کے سیاسی نظام میں بیجا مداخلت کر کہ ملک کہ سیاسی نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر کہ رکھ دیا ھے، طاقتور قوتوں کا یہ غیر آئینی عمل 8 فروری 2024 کہ الیکشن میں بھیانک شکل اختیار کرتے ھوئے بلوچستان سمیت ملک بھر میں حقیقی سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کہ حق میں دی گئی عوام کی رائے کو روندا گیا
اور فارم سینتالیس کہ پیراشوٹر نمائندوں کو خصوصا بلوچستان میں مسلط کیا گیا فارم سینتالیس کی ایجاد سے جہاں سب سے زیادہ نیشنل پارٹی کو نقصان پہنچایا گیا وہیں ھزارہ قوم کی نمائندگی کو بھی تبدیل کیا گیا اور فارم سینتالیس کہ پیداوار پیراشوٹر نمائندوں کو ھزارہ قوم پر مسلط کیا گیا جس کہ نتائج بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام بے یقینی اور بلوچستان کے نوجوانوں کا پارلیمانی نظام سے اعتبار اٹھ جانے3 کی صورت میں اس وقت بلوچستان میں موجود ہے نیشنل پارٹی جمہوری اداروں اور بلوچستان میں سیاسی نظام کی مظبوطی چاھتی ھے جس کہ لیئے ایک مظبوط سیاسی جماعت اور باکردار قیادت ھی سے ممکن ھے نیشنل پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کو یکجا کرنے کے عملی جہدوجہد میں مصروف عمل ھے
جس کہ لیئے پارٹی ممبر شپ کے لیے اپنے پروگرام منعقد کر رھی ھزارہ ٹان میں ممبر شپ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے پارٹی کارکنوں کو اپنے ممبر شپ کارڈ کہ حصول میں دلچسپی لیتے ھوئے خود کو ایک پارٹی ممبر بنانا ھوگا تاکہ پارٹی کو جدید تقاضوں کے عین مطابق منظم کیا جاسکے تقریب کہ اسٹیج سیکریٹری کی خدمات محمد علی ھزارہ نے ادا کی اور تلاوت کلام پاک کی سعادت سید ضیا الدین نے ادا کی پارٹی رہنماں نے تقریب کہ آخر میں ھزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کئے ۔تقریب میں پارٹی رہنماں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔