|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

تربت:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے ظریف عمر کی جبری لاپتہ و بعد ازاں قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے اپنی طاقت اور زور آزمائی عام اور نہتے شہریوں پر کر رہے ہیں جبری گمشدگیوں اور بعد ان بیگناہوں کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت اور ماورائے آئین و قانونی عمل ہے

انہوں نے کہا حکمرانوں کی غیر سنجیدگی غیر جمہوری اور ظلم و جبر کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں جبراََ لاپتہ کئے گئے لوگوں کے لواحقین انصاف کے طلبگار ہیں لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے

لیکن حکمران طبقہ اقتدار کے ہوس میں گھمنڈ انہیں عوام پر ظلم و جبر نظر نہیں آتے نام نہاد حکومتی اداروں کی ناکامی سے عوام تکلیف و مشکلات کے شکار ہیں ، ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت اپنی پالیسیوں میں مثبت اقدامات اٹھا کر سیاسی و جمہوری طور پر بلوچستان کو امن و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ حالات مزید بدتر ہونے کے بجائے بہتری کی طرف آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *