|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ:شتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 45 کے اْمیدوار نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ سرکاری اْمیدوار کی جانب سے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال اور دوسرے اْمیدوار کی جانب سے مساجد کی پاک حیثیت کو انتخابی مہم کیلئے استعمال الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پشتونخوانیپ کو حلقے کے تمام اقوام وعوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے مخالفین دھاندلی کے حربے استعمال کرنا چاہتے ہیں جو ناقابل قبول ہے وہ مینگل آباد، گیس روڈ، لیبرکالونی اور خلجی کالونی میں اولسی جرگوں سے خطاب کررہے تھے جس سے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری حمداللہ خان، پارٹی رہنماؤں احمد جان پرکانی، جاوید جھالاوان بنگلزئی، عبدالرزاق ملاخیل، نذیر احمد اچکزئی اور مولوی گل محمد نے بھی خطاب کیا۔

نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوانیپ کو اس حلقے میں اپنے ماضی کی شاندار کارکردگی اور عوامی خدمت کے باعث ہر قوم اور ہر طبقے کے عوام کی حمایت حاصل ہے اور عوام کی تائید وحمایت سے کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اْمیدوار حکومت کے بل بوتے پر سرکاری مشینری استعمال کرکے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں اور اسی طرح دوسرا اْمیدوار مساجد کے مقدس حیثیت کو استعمال میں لاکر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے سرعام مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ اپنے مانیٹرنگ ٹیموں کو فوری طور پر علاقے میں بھیج کر اس خلاف ورزیوں کی نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوانیپ حلقہ پی بی 45 کے تمام عوام کی اْمیدوں پر پورا اْترتے ہوئے اْن کے مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام وعوام کے سماجی قبائلی شخصیات اور جوانوں کی پارٹی میں شمولیت قابل تحسین ہے اور غیور عوام کی پارٹی میں شمولیت درحقیقت پارٹی قیادت اور پارٹی بیانیے پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *