چین نے 6 جی سیٹلائٹ ٹرانسمیشن شروع کرکے نئی تاریخ رقم کردی، 100 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
چین نے نومبر 2020ء میں دنیا کا پہلا 6 جی سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا، تقریباً 5 سال بعد سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر چین نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
چین کی جانب سے 100 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
کارنامہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے، 6 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں 10 فلمیں مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں۔
چین کی ایرو اسپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو (سی او) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100 جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔
واضح رہے کہ یہ انٹرنیٹ کے گزشتہ ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ اسپیڈ ہے۔
Leave a Reply