|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  نیشنل کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ نے بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنما محمدشہی قبیلہ کے سربراہ سردار محمد زمان محمد شہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد زمان محمد شہی کا شمار بلوچستان کے عظیم سیاسی اکابرین میں ہوتا ہے

انہوں نے ایوبی دور آمریت میں قید وبند سمیت بدنام زمانہ قلی کیمپ میں انسانیت سوز صعوبتیں برداشت کیئں بعد ازاں بھٹو کی آمرانہ دور میں بھی زندگی کے اچھے ایام جیلوں میں گزاریں مگر کبھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہر قسم کی آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا

وہ ایک باکردار سیاسی رہنما اور علم دوست و ترقی پسند سردار تھے، ایک باکردار اور ایماندار شخصیت ہونے کے ناطے ہرطبقہ فکر کے لوگوں میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ان کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی رہنما اور قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے

اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *