|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

پیپلز پارٹی کی رہنما مینا مجید نے نیشنل پارٹی کی رکن کلثوم نیاز کی طرف سے ایف سی کے خلاف زہر آلود، غیر پارلیمانی اور بے توقیری پر مبنی تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش کلثوم نیاز قوم پرستی سے نکل کر ایف سی کی قربانیاں دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اگر ایف سی نہ ہوتی تو دہشت گرد آپ کے گھروں میں گھس کر قتل کرتے۔ ایف سی کے جوان کم تنخواہ کے باوجود وطن سے محبت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور عوام کی حفاظت کرتے ہیں۔

مینا مجید نے اس بات پر زور دیا کہ ایف سی نے ڈاکٹر مالک، رحمت صالح اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جان بچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی، پاک فوج، اور انٹیلیجنس ادارے ہر وقت اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر قوم کی حفاظت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی نے عوام کی خدمت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے سیلاب ہو، زلزلہ ہو یا میڈیکل کیمپ ہوں، ایف سی ہمیشہ عوام کی مدد کے لئے آگے رہی ہے۔

 

 
 
 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *