کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق بلوچستان مہم کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران کو کرداراداکرنا چاہیے مقتدرقوتوں ،وفاق اور دیگر قوتوں کوبلوچستان کے عوام کو انسان سمجھ کر حقوق دینے ہوں گے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام ،عوام کو جائز انسانی حقوق کی فراہمی ،ظلم وجبر کے خاتمے
،لاپتہ افراد کی برآمدگی،مصورکاکڑ کی بازیابی کیلئے جدوجہد میں قومی سربراہان ،علمائے کرام ،سیاسی جمہوری قوتوں کو شامل کریں گے قومی عوامی انقلابی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کو شہریوں کے مسائل پرتحریک چلاکر عوام کو حقوق دلانے مسائل کو اجاگر کرنے میں فعال کردیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اجلاس میں امیر ضلع عبدالنعیم رند ودیگرذمہ داران شریک تھے اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں تنظیمی کام کاجائزہ اورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے امیر صوبہ ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے جماعت اسلامی انشاء اللہ بھر پور تحریک چلائیگی ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف ،حقوق کے حصول کیلئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کو جمع کرنے میں جماعت اسلامی کام شروع کریں ،عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہے کوئئٹہ کے عوام وشہریوں نے سب کو آزمالیے مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔
عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ مسائل سے نجات اور حقوق مل سکیں ۔ بلوچستان کے عوام مقتدرقوتوں ،حکمرانوں اورحالات سے مایوس ہیں بلوچستان جل رہا ہے بلوچستان کے نوجوان بیزاراورمایوس ہیں ۔ظلم وجبر کیساتھ سیاسی ،مذہبی جماعتوں ،اقوام و،علاقوں کی سطح پرانتشارہیں ان حالات میں اتحاد اتفاق اوریکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ ظلم وجبر کے خلاف منظم متفقہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ عوام کو قومیت ،فرقہ واریت ولسانیت کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ہے منتشر ،تقسیم درتقسیم ،انتشارکا شکار ہوں گے تو ظالم لٹیرے ظلم وجبر میں اضافہ کریگا نوجوان ،خواتین سمیت اہل بلوچستان ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں انشاء اللہ ہم نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز بن کر حقوق کی فراہمی ،ظلم وجبر سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔جماعت اسلامی بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع کرکے حقوق ،روزگار کے حصول،بارڈروتجارت اورکاروبارکی بندش،لاپتہ افراد،مصورکاکڑکی عدم بازیابی ،بلوچستان میں وفاق ،سیکورٹی اداروں ،حکومتوں اورانتظامیہ کے مظالم ناانصافی کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے
Leave a Reply