|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2025

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی

اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے دوران کوئٹہ کے دیگر علاقوں کی طرح مشرقی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ تواتر کے ساتھ جاری ہے

ہم نے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی با امر مجبوری آج ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اگر یہی روش جاری رہی تو ہم احتجاج کو وسعت دیں گے سوئی گیس کمپنی گیس پریشر کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں۔

انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔